اترپردیش میں ایک طرف سیاسی پارٹیاں مرکز کی مودی حکومت کے بڑے نوٹوں کو
غیر قانونی کردینے کے فیصلے سے حیران و پریشان ہیں وہیں الیکشن کمیشن آج کل
ریاستی اسمبلی کے انتخابات کی تیاریوں میں زورشور سے مصروف ہے اور الیکشن
کی تاریخوں کا اعلان اگلے مہینے کئے جانے کاامکان
ہے۔الیکشن کمیشن کے ایک سینئر افسر نے آج یہاں یو این آئی کو تبایا کہ ہمیں
پندرہ دسمبر کے بعد کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرنے کے لئے
تیار رہنے کو کہا گیا ہے ۔اس کے مدنظر ریاستی الیکشن آفس کو ملک کے سب سے بڑی ریاست میں الیکشن کی تیاریوں کے لئے بہت تھوڑ اوقت ملے گا۔